Moor End Technology College

خوش آمدید

ہیڈٹیچر کا پیغام

ایک والدہ اور ہیڈٹیچر کی حیثیت سے میں جانتی ہوں کہ آپ اپنے بیٹا یا بیٹی کے لیے سب سے بہتر سیکنڈری ایجوکیشن چاہیں گے۔

اپنے اور اپنی فیملی کے لیے سکول چننے کے وقت آپ چند باتیں: ضرور ذہن نشین رکھیں۔ مور اینڈ ٹیکنولوجی کالج میں اپنے بچے کو بھیجنے سے آپ ایسا سکول چن رہے ہیں جہاں پر

٭ ہر طالب علم کی ایک الگ فرد کی طرح قدر کی جاتی ہے۔
٭ ماحول سازگار اور محفوظ ہے۔
٭ پڑھائی اور لکھائی دلچسپ اور عملی ہے۔
٭ طلباء کی ترقی کی نشان دہی، علاقہ کے مطابق، عموماً بہتر سکولوں کے ساتھ کی جاتی ہے۔
٭ طلباء اپنے ذاتی، سماجی، تہذیبی، اخلاقی اور روحانی کردار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
٭ طلباء اور انکے والدین کو مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں مدد دی جاتی ہے۔
٭ طلباء کو ذمہ دار اور باعمل شہری بننے کےلیے تیار کیا جاتا ہے۔

ہم اپنی نگرانی میں آنے والے تمام بچوں پر بے حد فخر کرتے ہیں۔ اور سکول کا عملہ اس بات کو یقینی بنانے میں ان تھک کوشش کرتا ہے کہ ہر طالب علم کا دن سکول میں پر لطف ہو اور ساتھ ساتھ وہ اپنی قابلیت کے مطابق پڑھائی میں بھی ترقی کرے۔

میں امید کرتی ہوں کہ آپکو اِس ویب سا ئٹ سے سکول کی ایک حقیقی تصویر ملے گی اور آپ اپنے بیٹا یا بیٹی کیلیے مور اینڈ ٹیکنولوجی کالج کا انتخاب کریں گے۔

مزید معلومات کیلیے برآے مہربانی سکول سے رابطہ کرنے سے نہ ہچکچائيں۔

میں مستقبلِ قریب میں آپ کو اور آپ کے بیٹا یا بیٹی کو سکول میں خوش آمدید کرنے کیلیے منتظر ہوں۔

جین ایکلم
ہیڈٹیچر

bottom spacer